عظیم آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔
ایلن بارڈر کا کہنا ہے کہ 2016 میں پارکنسن کی بیماری کی تصدیق ہوئی، تاہم وہ یہ بات عوام کے سامنے نہیں لائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ ان کے لیے افسوس محسوس کریں۔
ایلن بارڈر کا مزید کہنا تھا کہ میری عمر 68 سال ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگر میں 80 برس کی عمر تک زندہ رہا تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ایلن بارڈر 1987 ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلین ٹیم کے کپتان تھے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 11ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بھی ہیں۔
Comments are closed.