اسلام آباد: جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی آر اوز تیارکرلیے گئے، وفاقی کابینہ نے بھی ٹی او آر کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن تعین کریگاغیرقانونی حاصل اثاثوں کی ریکوری کیلئےدائرکیس کیوں بندکیےگئے، کمیشن غفلت یابےانتظامی کےمرتکب فردیااتھارٹی کی ذمےداری کی نشاندہی کریگا۔
تیار کردہ ٹی او آر میں کمیشن نشاندہی کریگاآیالندن عدالتوں کےسامنےکیس موثرطریقےسےلڑاگیا؟ کمیشن 2008 میں 15لاکھ ڈالرکی غلط ادائیگی کےذمےدار کی نشاندہی کریگا، انکوائری کمیشن دیکھےگا کہ 2008 میں کی گئی ادائیگی جائز تھی؟کمیشن2008میں براڈشیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات،اثرات کی نشاندہی کریگا۔
ٹی آر او میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن کیسزبندکرنےکےنتیجےمیں ملک کوہوئےمالی نقصان کا بھی تعین کریگا، کمیشن 2003میں براڈشیٹ ،آئی اےآرسےمعاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کریگا۔
ٹی او آرکے مطابق کمیشن کوتحقیقات کیلئےافسران ،ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانےکااختیارہوگا، کمیشن براڈشیٹ اورآئی اےآرکےانتخاب،تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین بھی کریگا۔
The post عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ کمیشن کے ٹی او آرز تیار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.