جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

 عظمت سعید معافی مانگیں ورنہ کارروائی کروں گا، سربراہ براڈ شیٹ کا اعلان

برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سربراہ  کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابراڈ شیٹ کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اس انکوائری کو مانتے ہیں تو انہیں وزیر اعظم رہنے کا حق نہیں،نیب کا حصہ رہنے والے شخص سے انکوائری کروانہ ہی غلط تھا۔

کاوے موسوی کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید عظمت نے قوم کی خدمت نہیں کی بلکہ عدلیہ کے لیے شرمساری کاباعث بنے،رپورٹ میں استعمال ہونے والی زبان مافیاز لائرز کی ہیں، عظمت سعیدسے انکوائری کروانالومڑی سے مرغی کی حفاظت کروانے کے مترادف ہیں۔

سربراہ براڈ شیٹ نے عظمت سعید سے 7روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سزا یافتہ قرار دینے پر جسٹس ریٹائرڈ نےمعافی نہ مانگی تو 7روز میں لندن ہائی کورٹ میں قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے وفاقی کابینہ  کی منظوری کے بعد براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ عام کر دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے جس نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.