hookup Wyoming pregnant hookup hookup Parsippany NJ gay hookup places in gloucester county nj american hookup lisa wade pdf gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عطا تارڑ کیخلاف مقدمہ کس نےدرج کروایا؟

خانیوال کے صوبائی حلقہ پی پی 206 میں 16 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کے خلاف حملہ کروانے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

خانیوال کے سٹی پولیس اسٹیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پی پی 206 خانیوال سے امیدوار سید واثق جرجیس حیدر نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ سمیت 12 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔

پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابی دنگل 16 دسمبر کو سجے گا، حلقے میں دلچسپ صورتِ حال نے ضمنی الیکشن کو خصوصی اہمیت دے دی۔

سید واثق جرجیس حیدر نے الزام عائد کیا کہ عطا تارڑ نے ان کے چک شہانہ میں واقع گھر میں قائم الیکشن آفس پر حملہ کروایا۔

انہوں نے ایف آئی آر میں مزید کہاکہ مسلح حملہ آور الیکشن آفس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے، الیکشن آفس میں موجود پولنگ ایجنٹس پر ڈنڈے برسائے ، پولنگ ایجنٹ خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور فوری الیکشن آفس کو بند کرنے کا کہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے عطا تارڑ سمیت نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں 14 اور15 دسمبرکی درمیانی شب انتخابی مہم روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل حلقے میں دلچسپ صورتِ حال ہے جس کے سبب یہ الیکشن خصوصی اہمیت حاصل کر گیا ہے۔

یہ نشست نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں نون لیگی امید وار ہیں جبکہ2018ء میں نون لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امید وار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.