مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے مونس الہٰی پر ارکان اسمبلی کو پیسے دینے کی پیشکش کا الزام لگادیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس ارکان کی مطلوبہ تعداد نہیں، تمام اسمبلی ملازمین پرویز الہٰی کو جتوانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ارکان کا حق ہے کہ جسے چاہیں ووٹ دیں، چوہدری مونس الہٰی ارکان کو پیسے دینے کی پیشکش کررہے ہیں، ہمارے پاس اللہ کا شکر ہے 200 ارکان کی تعداد موجود ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ میں پٹیشن کا آج فیصلہ سنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اسمبلی میں جانےکی اجازت دی جائے گی تو الیکشن شفاف ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے کسی رکن کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں 12 روز سے کوئی وزیر اعلیٰ اور حکومت نہیں ہے، اسپیکر کی ضد کی وجہ سے رولز اور ضابطوں کو انا کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔
Comments are closed.