منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

عطا تارڑ کا بیان قتل پر پردہ پوشی کی کوشش ہے، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کا بیان قتل پر پردہ پوشی کی کوشش ہے۔

عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں رؤف حسن نے کہا کہ عبدالرزاق کا خون انہی پر ہے جنہوں نے 9 مئی کو آگ اور خون کا کھیل کھیلا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ عطا تارڑ کی پریس کانفرنس وکیل کے قتل پر پردہ پوشی کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ حکمراں گروہ نے 9 مئی کو جمہور کی بالادستی کو ذبح کرنے کی کوشش کی، بلا تحقیق تحریک انصاف پر الزام ایک روایت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.