وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے جعلی دستخطوں کا فواد چوہدری کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ حکومتی قرارداد پر 8 جعلی دستخطوں کا فواد چوہدری کا دعویٰ مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی قرارداد پر کوئی دستخط جعلی نہیں، ہم نے اپنی موجودگی میں تمام جماعتوں کے ارکان سے دستخط کروائے تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جعلی دستخط تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لاہور ہائیکورٹ میں پکڑے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کیا پرچہ کرائیں گے، پرچہ تو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو کروانا چاہیے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر کو فواد چوہدری کے خلاف 2 ماہ پہلے تک وزارتی فلیٹ پر قبضہ رکھنے پر کارروائی کرنی چاہیے۔
Comments are closed.