بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عطا تارڑ قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ ‏عطا تارڑ آپ پیش ہوجائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیا ہے۔

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پنجاب پولیس نے آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.