منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

عطاء تارڑ بیوقوف نہ بنیں، پنگا نہ لیں: وکیل خواجہ طارق رحیم

وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا ہے کہ عطاء تارڑ بیوقوف نہ بنیں اور پنگا نہ لیں، ان کے دادا کی باتیں بتائیں تو کہیں کے نہیں رہیں گے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ ہونے والی مبینہ گفتگو کے حوالے سے خواجہ طارق رحیم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیشہ ور وکیل ہوں اور میرے بنیادی حقوق ہیں، یہ واٹس ایپ گفتگو تھی۔

انہوں نے کہا کہ نجی گفتگو کی ریکارڈنگ افسوس ناک اور جرم ہے، ان 2 خواتین کی گفتگو بھی اس طرح ریکارڈ کرنا جرم ہے۔

خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ اگر وزیرِ قانون اور اٹارنی جنرل کو قانون نہیں آتا تو میرا قصور نہیں، بندیال صاحب کے سسر اظہر نون صاحب سے ہمارا 70 سال سے تعلق ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ یاد نہیں کہ خواجہ طارق رحیم سے کس کیس پر اور کب بات کی۔

انہوں نے کہا کہ جن وزراء نے پریس کانفرنس کی ان کی صلاحیتوں کا علم ہے، میں نے جواب میں پریس کانفرنس کی تو یہ وزیر کہیں کے نہیں رہیں گے۔

خواجہ طارق رحیم نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت 3 ممبر بینچ کا فیصلہ نہیں مانتی تو میں کیا کر سکتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.