اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.