بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عشرت العباد کا صدر عارف علوی سے رابطہ

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پاکستان نے ایک نکاتی ایجنڈے پر کل جماعتی کانفرنس کی میری تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ میں نے صدر پاکستان سے کہا ہے افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

سابق گورنر نے کہا کہ صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے ایک نکاتی ایجنڈے پر کل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.