سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد انتہائی سیاسی سوجھ بوجھ والے آدمی ہیں۔
دبئی سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عشرت العباد خان نے 14 سال کی گورنری میں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا۔
فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ملک میں قومی سطح کی قیادت کا بھی فقدان نظر آ رہا ہے، بے بسی اور مایوسی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ سیاسی اور مذہبی اکابرین سمیت سب کو دعوت دی جائے، کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، لوگ مایوس ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فاروق ستار اور عشرت العباد کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی طویل ملاقات میں سیاسی خلاء کو دور کرنے کے لیے طویل مشاورت کی گئی اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عمل طے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Comments are closed.