لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت دیگر 45 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمر سرفراز چیمہ، خدیجہ شاہ اور فہمیدہ مرزا کی جیل سے آن لائن حاضری مکمل کی گئی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چالان میں نامزد ملزمان کی تعداد پوری ہونے پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی اور چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ اب تک اس کیس میں 73 ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.