سینیٹر کامل علی آغا نے جیو نیوز کو بتایا کہ عسکری قیادت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی پالیسی پر عمل کریں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد سینیٹر کامل علی آغا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قیادت نے کمیٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
عسکری قیادت نے بریفنگ میں حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا کہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ق) کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ کچھ چھپانے والی بات نہیں، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے بہت تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments are closed.