بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عسکری قیادت نے کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی ملاقات میں کیا گیا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دفاع اور سلامتی کےامور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آفس اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اجلاس میں شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اسٹریٹیجک اور روایتی پالیسیوں سے متعلق تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔ 

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.