عسکری اداروں کے افسران کے خلاف تقاریر پر عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں تحقیقات کےلیے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کے تعاون سے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں 6 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی کے گریڈ 20 کے نمائندے شامل ہوں گے۔
جے آئی ٹی میں آئی بی اور ایف آئی اے کے گریڈ 20 کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ان کی ٹیم تفتیشی افسر کے ساتھ جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے۔
Comments are closed.