سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔
عرفان پٹھان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی فتح پر اسے مبارک باد بھی دی، تاہم اس سے پہلے شاہین آفریدی کی بولنگ کی دل کھول کر تعریف بھی کی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے 138 کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کی وکٹیں اُڑا دیں۔
جس پر عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اسپیشل بولر ہے وہ پہلے ہی اوور میں وکٹ لیتے ہیں۔
Comments are closed.