بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرفان پٹھان محمد شامی کے خلاف چلنے والی مہم پر برہم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں بھی پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے بہت میچز کھیل چکا ہوں اور کئی میچز ہارے بھی ہیں، مگر کبھی کسی نے مجھے پاکستان جانے کا نہیں کہا۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جب ہم بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو ہم ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر بھارتی ٹیم نے کہا کہ یہ احمقانہ حرکت اب ختم ہونی چاہیے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.