جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

عرفان پٹھان روہت شرما کے حق میں سامنے آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت شرما تنقید کی زد میں ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان روہت شرما کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے میں عرفان پٹھان نےکہاکہ بھارتی ٹیم کو روہٹ شرما کی کپتانی میں آگے بڑھنا چاہیے۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ کپتان تبدیل کرنے کے بارے میں مت سوچیں کیوں کہ کپتان تبدیل کرنے سے نتیجہ نہیں بدلے گا۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ اوپنرر کو آزادی کے ساتھ کھیلنا چاہیے، کم سے کم دونوں میں سے ایک کو یہ ذمے داری لینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک وکٹ ٹیکر اسپنر کی ضرورت ہے۔

کراچی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے…

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میڈیا بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

 سوشل میڈیا پر بھی بھارتی شائقین نے دل کھول کر اپنی ٹیم پر تنقید کے نشتر برسائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.