pregnant hookup my uber hookup mature hookup app hookup Mansfield Center hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم

سیکرٹری سندھ بار کونسل کے قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کا مقصد فی الوقت نہیں بتا سکتے، تفتیش انتہائی حساس ہے اس لیے شیئر نہیں کرسکتے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پولیس کی تفتیش سے سوفیصد مطمئن ہیں۔

خیا ل رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا۔

یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.