پاکستان سپر لیگ کے میچ میں حسن علی کا جنوبی افریقی کھلاڑی کے ساتھ پارٹنرشپ کیچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کے عرفان خان کی محنت پر عین موقع پر پانی پھیر دیا۔
میچ میں عرفان خان نے چھکا لگانے کی کوشش کی جو ابتدائی طور پر کامیاب ہوتی نظر آرہی تھی تاہم باؤنڈری لائن پر کھڑے حسن علی نے شاندار طریقے سے گیند کو واپس باؤنڈری لائن کے اندر اچھال دیا اور وہیں پر موجود دوسرے کھلاڑی روسی وندر ڈوسن نے گیند کو کیچ کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں فیلڈرز نے پارٹنرشپ کی صورت میں کیچ پکڑ کر عرفان خان کی اننگز کو بریک لگایا اور انہیں واپس پویلین جانے پر مجبور کردیا۔
حسن علی کی شاندار کوشش کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.