جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عرب لیگ اور او آئی سی اجلاس پر حماس کا ردعمل آگیا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر فلسطینی تنظیم حماس کا ردعمل سامنے آگیا۔

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ او آئی سی اور عرب لیگ اجلاس میں مسلم قیادت کو 3 نکات پر توجہ دینی چاہیے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے عوام کو امت مسلمہ کا ہیرو قرار دیدیا اور کہا کہ اہل غزہ کی اللّٰہ مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکنی چاہیے، غزہ میں انسانی امداد ،طبی امداد اور ایندھن بھیجا جائے۔

اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطینی صرف فلسطینیوں کے حقوق کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے۔

حماس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امن عمل تین دہائیوں سے اسرائیلی ضروریات پر مرکوز رہا، اسی لیے ناکام رہا۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.