عراقی شہر کربلا کے نزدیک لینڈسلائیڈنگ کے واقعے میں 4 زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔
عراق کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق ہفتے کے دن سے جاری امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
ان افراد کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے اور انہیں اسپتال میں مانیٹر کیا جارہا ہے۔
تاہم خدشہ ہے کہ اب بھی کم از کم 6 سے 8 افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں اور انہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے۔
سرکاری خبر ایجسنی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فلڈ لائٹس کی مدد سے رات بھر ان افراد کو نکالنے اور ملبے کے درمیان موجود خلا سے انہیں آکسیجن اور خوراک و پانی پہنچاتے رہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ ریت کے ٹیلے اور چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔
Comments are closed.