عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔
وزیرِ داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیرِ اعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.