پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

عراق کا دورہ کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، بلاول بھٹو

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عراق کا دورہ کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے عراقی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی بہت بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور عراق کے سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.