عراق پر امریکی حملے کے 20 برس رواں ماہ مکمل ہونے والے ہیں، امریکا کے سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن آج بغداد پہنچے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں یہاں امریکا اور عراق کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق کیلئے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک محفوظ، مستحکم اور خودمختار عراق کی جانب گامزن ہیں۔
سیکریٹری دفاع ایسے موقع پر عراق میں موجود ہیں کہ جب 20 مارچ کو امریکا کی طرف سے یہاں کیے گئے حملے کے 20 سال مکمل ہونے والے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ جنرل لائڈ آسٹن ہی عراق میں امریکی فوج کے آخری کمانڈنگ جنرل تھے۔
عراق کے وزیراعظم شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے بعد لائڈ اسٹن نے کہا کہ عراقی حکومت کے کہنے پر امریکی فوج یہاں رہنے کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت عراق میں امریکا کے ڈھائی ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں جو عراقی فورسز کو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
داعش اب اس طرح منظم نہیں ہے جیسا کہ 2014 میں تھی لیکن غیر منظم دہشتگرد مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔
سابق امریکی عہدیداران اور ماہرین نے کہا کہ سیکریٹری دفاع نے وزیراعظم السوڈانی کی حکومت کیلئے امریکا کی حمایت ظاہر کرنے کیلئے دورہ کیا ہے، السوڈانی کو ایرانی حمایت یافتہ سیاستدانوں سے مخالفت کا سامنا ہے۔
Comments are closed.