عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے سویڈن میں گزشتہ ہفتے قرآن پاک کے اوراق جلانے کے گھناؤنے جرم میں ملوث شخص کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری میمورنڈم میں وزارت داخلہ کو فوری طور پر عرب اور بین الاقوامی پولیس ڈائریکٹوریٹ کو ملزم سلوان صباح متی مومیکا کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
میمورنڈم کے مطابق ملزم عراقی پینل کوڈ کے آرٹیکل (1)/372 کی دفعات کےتحت عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے، توقع ہے عالمی ادارے اشتہاری ملزم کو پکڑنے اور اسے عراق کے حوالے کرنے میں مدد کریں گے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ حکام ملزم کی گرفتاری کی صورت میں عراقی عدلیہ کو مطلع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔
دوسری جانب عراقی وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا عراقی ہے، اس لیے ہم سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عراقی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر عراقی قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوان مومیکا کئی سال پہلے سویڈن آیا تھا۔
Comments are closed.