عراق کے رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے بغداد اور بصرے میں مظاہرے کئے۔
الصدر کے حامیوں کے صدارتی محل میں داخل ہونے پر حکومتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اموات ہوئیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.