عراق میں ریت کے طوفان کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا گیا، گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں۔
حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ایئر پورٹس پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔
بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔
عراق بھر میں سانس لینے میں مشکلات پر 2 ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا یہ آٹھواں طوفان ہے۔
Comments are closed.