منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

عراق: امام حسین ؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت

عراق کے مقدس شہر کربلا میں امام حسین ؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین نے شرکت کی ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امام حسین ؓ کے چہلم میں اس سال تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ زائرین نے شرکت کی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار 40 لاکھ ایرانی زائرین چہلمِ امام حسین ؓ میں شریک ہوئے۔

نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف شہروں میں آج جلوس برآمد ہوں گے، مجالسِ عزا منعقد ہوں گی۔

دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.