بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

عراقی رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں انتقال کرگئے

عراق کے ایک سیاستدان پارلیمنٹ میں انتقال کرگئے، رکن اسمبلی محمود شاکر السلامی کا تعلق سابق وزیراعظم نورالمالکی کی اتحادی جماعت سے تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ پارلیمنٹ میں روزمرہ کے اجلاس میں مصروف تھے کہ ان کی طبعیت بگڑ گئی۔

رکن اسمبلی کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

اسپیکر محمد حلبوسی نے مرحوم کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.