پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر صرف پورے نہيں ضرورت سے زیادہ ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زيب خانزادہ کے ساتھ گفتگو‘ کرتے ہوئے شاہد خاقان نے تصدیق کی کہ تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حتمی فیصلہ ہوجائے تو تحریک پیش بھی کردیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق ليگ اس حکومت کے بوجھ کے ساتھ اگلے الیکشن میں جانا چاہتی ہے تو یہ اس کا فیصلہ ہے، ہم 7 نشستوں والی جماعت کو صوبہ نہیں دے سکتے۔
Comments are closed.