پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی، جبکہ ان جماعتوں کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ نمبرز پورے ہونے کے بعد ہی عدم اعتماد کا پراسس کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں بڑی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی بتایا کہ تمام عمل مشاورت سے ہوا ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، مزید تگڑی ہو کر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028ء تک نہیں اٹھ سکیں گے۔
Comments are closed.