متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ہم اپنا جائزہ لیں گے، کیا عدم اعتماد کی تحریک حکومت کی تبدیلی تک رہے گی، کہیں جمہوریت تو اس کے بیچ میں نہیں آجائے گی۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو نئی صورتحال پر تشویش ہے، نئی صورتحال کو کس طرح ہینڈل کیا جائے کہ جمہوریت کو نقصان نہ ہو۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، جمہوریت کا مستحکم اور موجود ہونا ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ ہم یہی اندازہ کرنے آئے ہیں، آج بھی ملاقاتیں کریں گے اور اندازہ کرلیں گے۔
Comments are closed.