مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی سب سے زیادہ سپورٹ تحریک انصاف کے اندر سے ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ عدم اعتماد کے لیے اتحادیوں کے علاوہ بھی سپورٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 20 ارکان رابطوں میں ہیں، کچھ وزرا بھی کہتے ہیں کہ وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سپورٹ صرف حلیف جماعتوں تک نہیں ہے، عدم اعتماد کی سب سے زیادہ سپورٹ تحریک انصاف کے اندر سے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سودے بازی وہ کرتاہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں جاتاہے، 20 کے لگ بھگ ان کے ایم این ایز ایڈوانس رابطوں میں ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی سانسیں اکھڑی ہوئی ہیں، وہ بھاگے پھر رہے ہیں، حکومت ہماری کامیابیاں دیکھ کر پریشان ہو رہی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کسی کی مداخلت نہ ہوئی تو اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے، کوئی بھی اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ حکومت کا ملبہ اپنے سر لے۔
انہوں نے کہا کہ جونہی لگا اعتماد کی سطح پر ہیں تو عدم اعتماد اسمبلی میں داخل کردیں گے، ہوم ورک مکمل، سیفٹی مارجن ہے تو لانگ مارچ سے پہلے یا بعد میں عدم اعتماد لے آئیں گے۔
Comments are closed.