تحریک عدم اعتماد پر کس کا ساتھ د یا جائے؟ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جاری ہے۔
اسلام آباد میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت جاری ہے۔
ق لیگ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
اس اجلاس میں ق لیگی قیادت حکومت یا اپوزیشن میں سے کس کا ساتھ دے گی؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل ق لیگ کی قیادت کو منانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
Comments are closed.