بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد پر کافی ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے، چوہدری منظور

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کافی ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ذمے جو ٹاسک تھا وہ پورا کر کے کراچی گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مسلم لیگ نون اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کچھ چیزوں پر فیصلہ کرنا ہے، اور وہ فیصلہ کر بھی چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سی چیزیں طے ہوچکی ہیں، قیادت نے اب صرف وقت کا تعین کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے لیے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔

ق لیگ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ق نے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ہے، اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی ہے۔

ق لیگ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.