تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیرِ آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔
کراچی میں منعقدہ سائبر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کارکنان اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کریں گے، میرے پاس اس حوالے سے کبھی کوئی ٹیلی فون کال نہیں آئی۔
’’دسمبر میں فائیو جی لانچ کریں گے‘‘
سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیرِآئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کے کسی ادارے پر سائبر حملہ جارحیت تصور ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ سائبر حملے کا جواب دینے کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی 5 بڑے شہروں میں رواں سال دسمبر میں فائیو جی لانچ کریں گے۔
’’ کلاؤڈ پر محفوظ ڈیٹا نجی نہیں رہتا‘‘
کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سائبرماہرین نے بتایا کہ کمپیوٹر اور موبائل پر معلومات رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی اس تک رسائی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کلاؤڈ پر محفوظ ڈیٹا نجی نہیں رہتا، ہر طرح کی یو ایس بیز اور سی ڈیز اپنے کمپیوٹر میں ڈالنا خطرے کی بات ہے۔
Comments are closed.