تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں آج طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر آج ساڑھے 3 بجے دن ہو گا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہو گی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم سے ہونے والی ملاقات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، تحریکِ عدم اعتماد پر حکومت یا اپوزیشن کی حمایت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دے دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو دیا گیا ہے۔
اجلاس میں پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی اور چوہدری سالک شریک ہوں گے۔
کامل علی آغا، فرخ خان اور حسین الٰہی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.