بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑا دیے، کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں، کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی بھی وزیر قانون سے بالاتر نہیں ہے، حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی ایک بھی نقطہ پر اعتراض نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوگا وہ منظر عام پر لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی پر فوری نوٹس لے، عمران خان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اس پر افسوس ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سربراہ جب ایسی زبان استعمال کرتا ہے تو ملک سے باہر لوگوں کو بھی تشویش ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے ان کے ہوش اڑ گئے ہیں، اپوزیشن کو اب حکومت کھلی دھمکیاں دے رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کون روک رہا ہے وہ اسمبلی کا اجلاس بلائیں، یہ کل اسمبلی کا اجلاس بلائیں یہ وہاں دکھائیں کہ ان کے نمبرز پورے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمینٹ لاجز میں محصور ہیں، اپوزیشن ارکان اسمبلی کرب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا بندوبست ہوچکا، عوام نے عدم اعتماد کردیا ہے، کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پوچھتی ہوں کہ بدترین نتائج کی دھمکیاں دینا کونسی شرافت ہے، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم ڈکٹیٹر سے بھی نہیں ڈرے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی آپ کے غلام نہیں، ہوسکتا ہے، آپ نے بنی گالہ میں جیل بنائی ہوئی ہو۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ آپ کے لوگ ہیں جو الیکشن کا عملہ غائب کرتے ہیں، ہم صرف آئینی حق استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.