وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت جانے کے امکانات زیادہ قرار دے دیے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم کنوینر اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اشارہ کرنے والے ہمیں اشارہ کریں گے تو ہم بھی اُن کو اشارہ کریں گے۔
ایم کیو ایم کنوینر نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اشاروں پر ہوتے تو ہمارے دفاتر بند نہ ہوتے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے۔
انہوں نے ساتھ ہی اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپنی شرط بھی بتادی۔
متحدہ کنوینر نے کہا کہ عدم اعتماد میں اس وقت ساتھ دیں گے جب موروثی سیاست کے خلاف ایم کیو ایم کا مؤقف مانا جائے گا۔
Comments are closed.