اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہےکچھ تو نکلے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کاپیغام ہے؟ جس پر پرویز الہیٰ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
پرویزالہٰی نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے، پہلا ابال آجائے پھر آپ کو بتائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کےلیے بہت اچھے اقدامات کیے، پٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
Comments are closed.