پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے ڈنڈا بردار فورس تیار کی جارہی ہے۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے عدم اعتماد سے بچنے کےلیے انصاف سیلف ڈیفنس فورس بنالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تصادم سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں، حکومت مخالف جماعت کے سیاسی کارکنان کے خلاف لاجز میں پولیس آپریشن کیا گیا۔
پی پی سینیٹر نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹائیگر فورس کے ان گروہوں پر خاموش کیوں ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ 27 مارچ جلسے کے لیے ڈنڈوں کی تیاری کے ثبوت ہیں، تحریک انصاف دراصل تحریک انتشار بن چکی ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ڈنڈا بردار ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد ملک اور دارالحکومت اسلام آبادمیں انتشار پھیلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کے وزراء پہلے ہی اپنے کارکنوں کو اکسانے والے بیانات دے رہے ہیں۔
Comments are closed.