بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق اسپیکر تحریک پر تین روز کے اندر رائے شماری کرانے کے پابند ہوں گے۔
تحریک عدم اعتماد 14 ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے 11 اکتوبر کو جمع کرائی گئی تھی۔
حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما ظہور احمد بلیدی نے وزیراعلیٰ کے خلاف 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت سیاسی بحران ہے، وزیراعلیٰ جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف بلوچستان ملک سکندر نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 36 ارکان ساتھ موجود ہیں جو جام کمال پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔
Comments are closed.