وزیر اعظم عمران خان سے ق لیگ کی قیادت کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کا وفد وفاقی وزیر مونس الہٰی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پنجاب اور وفاق میں عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.