بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد، وزیرِ اعظم ارکانِ قومی اسمبلی سے آج اور کل ملیں گے

وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے ارکان سے آج اور کل ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ارکانِ قومی اسمبلی سےتحریکِ عدم اعتماد کےحوالے سے گفتگو کریں گے۔

وزیرِاعظم عمران خان اپنے ارکانِ قومی اسمبلی کو اپنی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔

لاہور میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے ارکان کو بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔

چیف وہپ عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.