وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے، اگر جج صاحبان بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمے دار نہیں تو سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انہیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔
Comments are closed.