وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اقتدار سے محرومی کے بعد پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، پاکستان کے استحکام کا براہِ راست تعلق سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سیکیورٹی اداروں اور ان کے چیفس کے خلاف ٹوئٹس کرواتے ہیں، صورت حال غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ کسی طرح ان کا دوبارہ اقتدار میں آنے کا چانس بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پورا کررہے ہیں، اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کروادے گی، نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
Comments are closed.