ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے اور پاناما کیس سے شروع کرے، یہ کہانی جنرل پاشا کے وقت سے شروع ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے موقع پر عمران خان نے جو کوشش کی، اس سے متعلق بھی راز ان کے پاس موجود ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی ادارے لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ان پر اعتراض آسانی سے ہوجاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری کہانیاں سامنے آئیں گی، نواز شریف کو سسیلین مافیا کہنے والوں اور اس فیصلے پر دستخط کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ متاثرہ فریق تو ہم ہیں، ہمیں عدالت سے دکھ ملے ہیں۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کو ری رائٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، پاناما سے لے کر تمام کیسز کے لیے فل کورٹ بنا کر نظرِثانی کی جائے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس پر نو رکنی بینچ نہیں تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کرے، بھٹو کی شہادت اور نواز شریف کی آئینی شہادت عدلیہ کے ہاتھوں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.