منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

عدلیہ دو دھڑوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ دو دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کی سیاسی جنگ ریاست کی تمام شاخوں کو بھسم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی لڑائیاں ملک کو بےمثال انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں، عدلیہ دونوں دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ رجسٹرار کے پاس جوڈیشل آرڈر کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات بدترین نہج پر پہنچ جائیں گے، قومی انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، عوام سے فیصلہ لیا جائے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے غریبوں کا جینا جہنم بنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.